کسان پیکیج ،محکمہ زراعت کاشتکاروں کو زرعی آلات کی فراہمی میں ناکام

کسان پیکیج ،محکمہ زراعت کاشتکاروں کو زرعی آلات کی فراہمی میں ناکام

  



لا ہور (اپنے خبر نگا ر سے )محکمہ زراعت کے افسران کی ناقص حکمت عملی، کسان پیکیج کے نام پر کسانوں میں زرعی آلات تاحال تقسیم نہ کیے جا سکے، نااہل افسران کی ناقص حکمت عملی کے باعث کسان اس مالی سال میں بھی زرعی آلات سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سبسڈی پر زرعی آلات تقسیم کے لیے ایک ارب 35 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا، سبسڈی کی مد میں 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے زرعی آلات اور زمین کی ہمواری کے لیے لاکھوں مالیت کے’’لیزر’’ کسانوں کو فراہم کیے جانے تھے۔ تاہم کسان اس مالی سال میں بھی زرعی آلات سے محروم ہیں۔محکمہ زراعت کے افسران کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام جاری ہے۔ رواں اور آئندہ مالی سال میں کسانوں کو زرعی آلات فراہم کردیئے جائیں گے۔

ناکام

مزید : صفحہ آخر


loading...