فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2400لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کر دیا:گٹا بنانیوالی فیکٹری سیل

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2400لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کر دیا:گٹا بنانیوالی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں فیلڈ ٹیموں کی جانب سے شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کے موقع پر معائنے کیے جا رہے ہیں اور شہر بھر میں دودھ کی دکا نو ں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ملاوٹ شدہ یا مضرصحت دودھ پائے جانے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیلڈ ٹیموں نے ڈا ئر یکٹر آپر یشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں دودھ کی85 گاڑیوں میں موجود دودھ کا موقع پر معائنہ کیا گیا جس میں سے 09گا ڑیوں میں موجود دودھ ناقص پایا گیا جس کی بنا پر گاڑیو ں میں مو جود 2411لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ مضرصحت دودھ کو موقع پر ضائع کر دیاگیا 03نمونہ جات لیے گئے جن کو مزید ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔مز ید بر اں داتا گنج بخش ٹاؤ ن کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں گوا لمنڈی میں کا رر وا ئی کر تے ہو ئے گٹا بنا نے والی فیکٹر ی کو سر بمہر کر دیا۔فیکٹر ی کو نا قص صفا ئی،چوہو ں کی مو جو دگی،ا شیا ء خو ر دو نو ش پر تا ر یخ اجرا ء اور تا ر یخ تنسیخ نہ ہو نے،ور کر ز کے بغیر میڈیکلز کا م کر نے او ر فو ڈ لا ئسنس نہ ہو نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور نمو نہ جات لیبا ر ٹر ی کیلئے بھجوا دیئے گئے جبکہ سمن آبا د ٹا ؤ ن کی ٹیم نے کر یم بلا ک میں وا قع ما شا ئاللہ ملک شا پ کو ملا وٹ شدہ دودھ فر و خت کر نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔
مضرصحت دودھ

مزید :

صفحہ آخر -