پاکستان رینجرز اور پنجاب پولیس کا جیلوں کی سیکیورٹی کیلئے سروے کرنے کا فیصلہ

پاکستان رینجرز اور پنجاب پولیس کا جیلوں کی سیکیورٹی کیلئے سروے کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (رپورٹ؛محمد یو نس با ٹھ) ایک با ر پھر پاکستان رینجرز، پنجاب پولیس اور جیل پولیس نے مشترکہ طور پر پنجاب کی جیلوں کا سیکورٹی سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی پنجاب رینجرز اور آئی جی جیل خانہ جات نے صوبہ بھر کی جیلوں کی سیکیورٹی کو غیر معمولی بنانے کے لئے باہمی تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی پنجاب رینجرز اور آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جیلوں کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی حساس جیلوں سمیت جہاں جہاں ضرورت محسوس ہوگی مز یدرینجرز اہلکارتعینات کئے جائیں گے۔ جیلوں کی سیکیورٹی ضروریات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ جیلوں میں رینجرز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ جیل پولیس کی رینجرز سے ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ پنجاب کی جیلوں کو دھمکیاں ملنے کے بعد ان اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف جیلو ں پر حملے کے بعد پنجاب کی جیلوں کی سیکیورٹی نہ صرف سخت کی جا رہی ہے بلکہ رینجرز، پنجاب پولیس اور جیل پولیس کے درمیان ٹھوس کوارڈینیشن بھی قائم کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -