صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  



لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق سندر کی حدود مو ضع مل کے رہائشی ارشد کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور بچوں کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 20ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ سندر کی حدود بحریہ ٹاؤن مہر گل میں ڈاکٹر ارتقا کے گھر سے چور38لاکھ مالیت کے ڈالر اور زیورات چوری کر کے لے گئے جبکہ گلشن راوی میں خورشید سے ڈیڑھ لاکھ،مصری شاہ میں ذوالفقار سے ڈیڑھ لاکھ،گلبرگ میں نعمان سے 75ہزار،مغل پو رہ میں منیر سے 40ہزار،شفیق آباد میں محمد علی سے 30ہزاراور گارڈن ٹاؤن میں کبیر سے 25ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ لوئرمال میں عبداللہ ،شاہدرہ میں ذوالقرنین، اسلام پو رہ میں رحیم سے گجر پو رہ میں ثنا اللہ ،شالیمار میں عمران ،گرین ٹاؤن میں ماجد،نواب ٹاؤن میں محی الدین،جوہرٹاؤن میں عامر،گلشن اقبال میں اعجازاور نعما ن کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : صفحہ آخر


loading...