ضلع کی ترقی اور عوام کے ریلیف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، سید محمد علی شاہ

ضلع کی ترقی اور عوام کے ریلیف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، سید محمد علی ...

  



بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی ملاکنڈ کے اجلاس میں چیئر مین سیدمحمد علی شاہ باچہ وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈو کیٹ ضلع ناظم سید احمد علی شاہ اورڈپٹی کمشنر خائستہ رحمن نے سرکاری محکموں کی ناقص کار کردگی اور تر قیا تی منصو بوں کی تکمیل میں تاخیر پر سخت بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے اہلکاروں کو خبر دار کیا ہے کہ آئندہ کو ئی کوتاہی وغفلت برداشت اور ضلع کی ترقی وعوام کے ریلیف پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گاجبکہ مراعات و تنخواہیں لینے کے باوجود کام چوری کر نے والے اہلکارو ں کو ضلع بدر کر دیا جائے گا۔ڈسٹر کٹ سیکر ٹریٹ میں ہونے والے ڈیڈک کے اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران سمیت تحصیل ناظم مولانا نعیم خان نے بھی شر کت کی اس موقع پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ایر یگیشن پبلک ہیلتھ ایجو کیشن صحت اور جنگلات وغیرہ کی کار کر دگی اور جاری تر قیا تی منصو بوں کا تفصیلی جائز ہ لیا گیااور جاری سکیموں میں معمو لی وجہ و کمی پر ان کی تکمیل میں مسلسل تاخیرپر چیئر مین سمیت مشیر وزیر اعلیٰ اور ضلع ناظم نے سخت بر ہمی کا اظہار کیااجلاس میں ملازمین کی تنظیموں اور ڈاکٹر ز کی اجارہ داری کی وجہ سے ہسپتالوں اور محکموں کے انتظامی امور متا ثرہ ہونے کا افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے صورت حال کی بہتری کیلئے مختلف اقدامات اور ڈیڈک کے اجلاس میں ورکنگ پیپرز کے ہمراہ ضلعی سرہراہوں کی لازمی شر کت کے فیصلے کئے گئے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...