دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کیخلاف ٹارگٹ آپریشن جاری رہے گا ، میجر جنرل نادر خان

دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کیخلاف ٹارگٹ آپریشن جاری رہے گا ، میجر جنرل ...

  



مردان ( بیورورپورٹ) جنرل آفیسر کمانڈنگ ملا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے کہا ہے کہ دہشت گر دوں اور ملک دشمن عنا صرکے خلا ف ٹارگٹ آپر یشن جا ری رہے گا ۔عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گر دی کے خلاف جا ری جنگ میں کا میابی ممکن نہیں مردان پو لیس کا مورال پہلے سے بلند ہو چکا ہے مردان ،صوابی اور چارسدہ میں دہشت گردوں کے خلا ف آپر یشن میں عوام نے بھر تعاون کیا اپر یشن میں حصہ لینے والے پو لیس سمیت تما م ادارے مبا رک با د کے مستحق ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پنجا ب ر جمنٹ سینٹر میں صحا فیو ں کو بر یفنگ کے دوران کیا ۔اس مو قع پر پنجا ب رجمنٹ سینٹر کے کما نڈنٹ بریگیڈ یر طارق ،ڈی آئی جی مردان ریجن محمدطا ہر خا ن، ڈی پی او مردان فیصل شہزاد سرچ اپر یشن انچارج لیفٹنٹ کر نل ایو ب کر نل فیصل ، ایس پی اپر یشن شفیع اللہ گنڈاپو راور احتراض خان بھی مو جو دتھے ۔میجر جنرل نا درخا ن نے بتا یا کہ مر دان اور صوابی میں دس دنو ں سے جا ری آپر یشن میں عوام کی بھر پو ر تعاون سے کا میا بی ہو ئی اس دوران ایک ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لئے گئے جن میں دہشت گر دوں کے 9سہو لت کا ربھی شامل ہیں۔جن کے قبضے سے بھا ری مقدار میں اسلحہ برآمد کر دیا گیا ۔جس میں کلا شنکو ف ،کلا کو ف ،ایس ایم جی ،ایم 16 رائفل 64 بندوقیں 174 پستو ل 3493 مختلف بور کے کا رتوس ،4122 گرام چرس اور11سو گرام ہیروئن بھی برآمد کر دیا گیا ۔میجر جنرل نا در خا ن کا کہنا تھا کہ مردان پو لیس نے آپر یشن کے دوران بہترین کارکر دگی دیکھا ئی جس پر انہو ں نے ایس پی اپر یشن شفیع اللہ خان گنڈاپور کو ایک لاکھ روپے کا نعام دیا ۔اس مو قع پر پا ک فو ج اور مردان پو لیس زندہ با د کے نعرے بھی لگا دئیے گئے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...