جندول ،جماعت اسلامی کو دھچکا ،درجنوں افراد پی ٹی آئی میں شامل

جندول ،جماعت اسلامی کو دھچکا ،درجنوں افراد پی ٹی آئی میں شامل

  



جندول( نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمر باغ کے علاقہ بانڈئی شاہ اور درنگال میں جماعت اسلامی کو دھچکہ ، درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گاؤں ہینگروں کلے یونین کونسل درنگال اور گاؤں بانڈئی شاہ یونین کونسل ثمر باغ میں علیحدہ علیحدہ شمولیتی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی رہنماء تحریک انصاف و سابق امیدوار NA34محمد بشیر خان ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری علی شاہ مشوانی ،سابق امیدوار PK94ملک انعام ،صوبائی رہنماء سعید اللہ خان جی ،ملک راحت ،شکیل احمد وغیرہ نے شرکت کی شمولیتی تقاریب کے دوران درنگال میں مولانا مہمند شیر محمد واحد گل خان زمان پرویز خان ظاہر شاہ سمیت بیس سے زایادہ افراد اور گاؤں بانڈئی شاہ میں گل وزیر ملک خادے عبد الحسن گل فروش عبد الودود سعید اللہ عمر رحمن راحت اللہ مھیب اللہ سمیت پندرہ افراد نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشران کا کہنا تھا کہ ملک میں روزانہ کے حساب سے پندرہ ارب روپے کرپشن ہوتی ہے جو پیپلز پارٹی کے حکومت میں روزانہ آٹھ ارب روپے تھی تاہم باریاں لینے والے کرپٹ حکمرانوں میں ایک دوسرے کا احتساب کرنے کی جرء ات نہیں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کی تقدیر بدلنے اور کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرنے کی صلاحیت اہلیت رکھتے ہیں اس لئے ہمیں ان کا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...