پبی میں اندھے قتل کا معمہ حل ،قاتل باپ نکلا

پبی میں اندھے قتل کا معمہ حل ،قاتل باپ نکلا

  



پبی (نما ئندہ پاکستان )تھانہ اضاخیل پولیس نے علاقہ گاوءں پلوسی پایا ن کے اندھے قتل کیس کا معمہ حل کردیا ۔سفاک ،بے رحم باپ نے اپنے ہی لخت جگر کو مار مار کر قتل کردیا تھا ۔ماں کے رپورٹ کی رپورٹ پرعلاقہ مجسٹریٹ،ڈاکٹر کی موجودگی میں قبر کشائی۔باپ گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق۔مورخہ 10.04.2016کو تھانہ آضاخیل پولیس کو مسماتہ نقاش بی بی زوجہ طورباز خان سکنہ پلوسی پایان نے رپورٹ درج کروائی کہ میرا بیٹا ندیم جو کہ فوت ہو چکا تھا اس کی کل نماز جنازہ ادا ہوچکی ہے اور اس کو ہمارے آبائی قبرستان پلوسی پایان میں دفنایا جاچکاہے ۔اب مجھے یقین ہو چکا ہے کہ اس کو میرے شوہر طورباز خان ولدگل دراز نے تشدد کرکے مارا ہے کیونکہ کل کسی بات پر میرا شوہر غصہ ہوکر میرے بیٹے کو کمرے میں بند کرکے مار رہا تھا جو بعد میں مرگیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےDSPپبی سرکل خان خیل،SHOاضاخیل صفدر علی ،OIIعبدالولی ،ASiعنایتSIخائستہ الرحمن پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر انہیں اصل حقائق سامنے لانے کا ٹاسک سونپا ۔تفتیشی ٹیم نے اصل حقائق جاننے کے لیے علاقہ مجسٹریٹ محمداصغر،ڈاکٹرسید طارق شاہ گیلانی کی موجودگی میں پلوسی پایان میں مقتول ندیم کی قبر کشائی کی ۔پوسٹمارٹم رپورٹ سے ثابت ہو ا کہ مقتول کو تشدد کرکے مارا گیا ہے ۔مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر مقتول کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم طورباز خان کو حراست میں لیکر مذید تفتیش شروع کردی گی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...