حیات آباد ،نجی یونیورسٹی کا جوانسال طالبعلم اغواء

حیات آباد ،نجی یونیورسٹی کا جوانسال طالبعلم اغواء

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)تھا نہ تاتارا کے حدود فیز 7میں تین نامعلوم مسلح ااغواء کا روں نے نجی یو نیو رسٹی کے جو اں سا لہ طا لب علم کو اغواء کر کے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا جس کی ایف آئی آر تاحال درج نہ ہو سکی ۔ حیا ت آباد کے رہا ئشی عزیز خان کے مطابق گزشتہ روز مغوی عبدالبصیر ولد عبدالغنی عمر 26سال سکنہ حیا ت آباد فیز 7سیکٹر E اپنے گھر کے با ہر کھڑا تھاکہ اسی دوران تین نا معلوم مسلح افراد نے آکر اسکے بھتیجے کو اسلحہ کی نو ک پر اغواء کر کے فرار ہو گئے جس کے بعد مغوی کے والد عبدالغنی نے تاتا را پولیس سٹیشن جا کر نامعلوم اغواء کا رو ں کے خلاف ایف ائی آر درج کر نے کو کہا لیکن ایس ایچ او نے ایف آئی آر درج کر نے سے انکار کر دیا حیلے بہانوں سے ٹرخارتے رہے ۔ جبکہ اس سلسلے میں تھا نہ تاتارا کے ایس ایچ او عابد آفریدی سے رابطہ کر نے کی کو شش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...