ایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے ،پی اے مہمند ایجنسی

ایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے ،پی اے مہمند ایجنسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی (نمائندہ حصوصی) مہمند ایجنسی میں امن و امان کے قیام اور ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کو ترجیح دیجائے۔ عوامی مسائل کی حل میں کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظوار مہمندایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم نے مختلف قبیلوں کے مشران کی جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ میں موقعے پر اے پی اے پر مہمندحسیب الرحمن بھی موجود تھے پی اے مہمند نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں امن کی فضاء قائم ہیں۔ قبائلی عمائدین اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر کی سر کوبی کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔عوامی مسائل کی حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔امن وامان کو ہر صورت میں بر قرار رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے ترقیاتی منصبوں کو ترجیح دیں گے اور ترقیاتی کاموں کی معیار بہتر بنانے پر حصوصی توجہ دیں گے۔انھوں نے ایجنسی میں تعلیم صحت پانی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قبائلی عوام کو جدید سہولیات سے اراستہ کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر قبائلی عمائدین نے امن کی قیام کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔