حکومت نے کرپشن اور اقرباء پروری کی انتہاء کردی ،ہمایون خان

حکومت نے کرپشن اور اقرباء پروری کی انتہاء کردی ،ہمایون خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھانہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر خزانہ انجینئر محمد ھمایون خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن، اقرباء پروری، مہنگائی ،بدامنی اور میرٹ کی پائمالی کی انتہا کردی۔ لگتا ہے غلط پالیسیوں کی وجہ سے حکمران خود اپنے پاوں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ غلط پالیسیاں حکومت کے خاتمے کی باعث بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر تھانہ بازارکے صدر فضل قادر اور پارٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ ہمایون خان نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں گذشتہ کئی برسوں سے طالبانائزیشن ، سیلاب، زلزلوں اور دیگر آفات کی وجہ سے بُری طرح متاثر ہوا ہے، لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ۔ مالاکنڈ کے غیور عوام عزت کی زندگی گزارنے کو ترس رہے ہیں اور بیرون ملک سرمایہ منتقل کرنے والے حکمران غریب عوام پر کسٹم کی شکل میں ایک اور بم گرانا چاہتے ہیں۔ ہمایون خان نے حلف برداری کے موقع پر اعلان کردہ بیس ہزاار روپے پریس کلب کے صدر جنید اقبال کو نقد دے دئے۔ اور مستقبل میں بھی ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ہمایون خان نے کہا کہ مالاکنڈ کے عوام نے حکومت کے ظالمانہ فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے اور ناجائز کسٹم ایک کو سکی صورت برداشت نہیں کریں گے۔