د ماغی مریض نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کر دیا
کافلنگ (نمائندہ پاکستان )دماغی مریض نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کر دیا۔مقتول کے والد نے مقدمہ درج کرالیا۔تفصیلات کے مطابق فضل رازق ولد محمدی گُل ساکن کاٹلنگ بیزو ڈاگ کا دماغی سنتولن خراب تھا۔ اس دوران انھوں نے اپنی بہن کے گھر سے پستول لے کر گورنمنٹ ہائی سکو ل کاٹلنگ کے نزدیک فائرنگ کر کے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔مقتول کے والد نے پولیس تھانہ کاٹلنگ میں اپنے بیٹے کی خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا۔