جمعیت علمائے اسلام کے مجلس عمومی اور مجلس شوری کا اجلاس کل طلب

جمعیت علمائے اسلام کے مجلس عمومی اور مجلس شوری کا اجلاس کل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیور و رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے مجلس عمومی اور مجلس شوری کا اجلاس 14اپریل کو طلب ۔ اجلاس میں جے یوآئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان حصوصی طور پر شرکت کرینگے ۔اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ترجمان ان عطاء اللہ خان نے اخبارات کیلئے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کے مجلس عمومی اور مجلس شوری کا اجلاس کل بروز جمعرات 14اپریل بعد نماز ظہر شبقدر میں اشفاق خان کے حجرے میں طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدار ت ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان کرینگے جبکہ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان خصوصی طو رپر شرکت کرینگے ۔پریس ریلیز میں مجلس عمومی اور ضلع شوری کے تمام اراکین سے بر وقت شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔