چارسد،سرڈھیری میں منشیات فروشان کے خلاف اقدامات اُٹھانے کے احکامات جاری

چارسد،سرڈھیری میں منشیات فروشان کے خلاف اقدامات اُٹھانے کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیور و رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نے سرڈھیری میں منشیات فروشان کے خلاف اقدامات اُٹھانے کے احکامات جاری کرکے قانون کے عملداری کیلئے راہ ہموار کر د ی ۔ سرڈھیری پولیس منشیات فروشان کو پکڑنے کے بعد مک مکا کرنے کے بعد چھوڑ کر فرض نا شناسی اور غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار المدد اصلاحی تنظیم کے چےئرمین حاجی صاحبزادہ نے چارسدہ پر یس چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ڈی پی او کے احکامات پر سرڈھیری پولیس نے کاروائی کرکے مطلوب منشیات فروشان منشیات سمیت گرفتار کرکے تھانہ لے جانے کی بجائے راستے میں مک مکا کرکے چھوڑ دئیے جو قانون کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی پی او چارسدہ نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف قلیل عرصے میں اقدامات کرکے چارسدہ کو امن کا گہوارہ بنایا ہے لیکن سرڈھیری پولیس سماج دشمن عناصر کے پشت پناہی کرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے اقدامات کو ناکام بنا رہے ہیں۔