ڈیرہ ، بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور بلاجواز جرمانوں کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہو گی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پیسکوواپڈاکی ظالمانہ لوڈشیڈنگ‘ناجائزجرمانوں‘اڈے کاٹنے اوراووربلنگ کیخلاف آل پارٹیزکانفرنس اورمرکزی انجمن تاجران کی اپیل پرآج بروزبدھ ڈیرہ اسماعیل خان شہرمیں مکمل شٹرڈاؤن ہوگااوردس بجے شہرکے وسط چوگلہ پرپیسکوواپڈاکیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کااجلاس راجہ ہاؤس زیرصدارت صدرراجہ اخترعلی منعقدہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی محمدرمضان‘سینئرنائب صدرچوہدری جمیل احمد‘حاجی محمدنواز‘حاجی امان اللہ‘عوام بچاؤتحریک کے صدرعبدالقدوس اعوان‘حاجی اشرف اورسینئرکالم نگارابوالمعظم ترابی سمیت دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آل پارٹیزکانفرنس کے فیصلے کے مطابق مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ شہرمیںآج بروزبدھ مکمل شٹرڈاؤن کریگی۔واپڈاکیخلاف تمام کاروباربندرہیں گے اوردس بجے آل پارٹیزکانفرنس کے زیراہتمام شہرکے وسط چوگلہ پراحتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اخترعلی اورچوہدری جمیل احمدنے کہاکہ پیسکوواپڈانے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام پرلوڈشیڈنگ کاایک عذاب مسلط کررکھاہے ۔عوامی نمائندوں نے پیسکوواپڈاکے ان مظالم پراپنی آنکھیں بندکررکھی ہیں۔اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔صارفین پر ناجائزجرمانے لگائے جارہے ہیں۔لوڈشیڈنگ کے علاوہ اڈے کاٹ کرلائن لاسزکوپوراکیاجارہاہے۔اووربلنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرپیسکوواپڈانے اپنارویہ درست نہ کیاتواپنے احتجاج کادائرہ وسیع کردینگے۔