ناصر عباس کی ملکی استحکام اور یکجہتی کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں، چوہدری شجاعت

ناصر عباس کی ملکی استحکام اور یکجہتی کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں، چوہدری ...

  



اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)علامہ ناصر عباس کی ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔آپ ایک سچے محب وطن اور قوم کا حقیقی درد رکھنے والے انسان ہیں۔ ان کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا نہ صرف ان کی جماعت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ملک کے بھی مفاد میں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل کومبارکباد دیتے ہوئے کیا۔اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈہ پور،رحیق عباسی،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین،جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے رہنماپیر معصوم نقوی،پیر عنصر فرید چشتی،ڈاکٹر امجد چشتی، جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے ابو الخیر زبیر،عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے سربراہ مولانا سلطان رئیس اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس پر اس بھرپور اعتماد کا اظہار جماعت کے لیے ان کی مخلصانہ کاوشوں کا بین ثبوت ہے۔آپ کی صورت میں اس جماعت کو ایک بے خوف اور نڈر لیڈر کی قیادت میسر ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...