فنی تربیت حاصل کرنیوالے نوجوانوں کو روزگار ملنا شروع ہوگیا ہے،ذوالفقار چیمہ

فنی تربیت حاصل کرنیوالے نوجوانوں کو روزگار ملنا شروع ہوگیا ہے،ذوالفقار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیوٹیک کے زیر تحت فنی تربیت حاصل کرنے والے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار ملنا شروع ہوگیا ہے ۔ بہت سے نوجوانوں کو نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بیرون ملک بھی جابز مل رہے ہیں ۔ یہ بات نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے فنی تربیت کے غیر ملکی ماہرین اور ڈونرز کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈونرز ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیاد پر روزگار دلانے میں مدد کریں۔ انہوں نے میٹنگ میں موجود شرکاء کو بتایا کہ حال ہی میں نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں جاب پلیسمنٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے جو ایک ویب سائٹ کے ذریعے آپریٹ کیا جارہا ہے ۔ جس میں ملک بھر کے تربیت یافتہ طلباء و طالبات کی فہرست اور مکمل تفصیلات موجود ہیں۔ یہ ڈیٹا ملکی و غیر ملکی ماہرین اور روزگار فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے جس کی بناء پر سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں آسانی ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصاً مڈل ایسٹ اور یورپ سے Construction،IT، Heavy Machinery Operators ،Guardsاور Hospitalityکے شعبے میں ہنر مند افرادی قوت کی بہت زیادہ ڈیمانڈز آرہی ہیں ۔کانفرنس میں نوجوانوں کو Competency Based Trainingاور ملکی و غیر ملکی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹریننگ کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اصلاحات پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈونرز اور ووکیشنل ٹریننگ کے غیر ملکی ماہرین نے جاب پلیسمنٹ سینٹر کے قیام کواور ہنر مقابلوں کو بہت سراہا اور فنی ہنر کے شعبے کو مزید فعال بنانے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔