ٹیکسلا، اندھے قتل کامعمہ حل ہوگیا،خاتون سمیت دوملزمان گرفتار

ٹیکسلا، اندھے قتل کامعمہ حل ہوگیا،خاتون سمیت دوملزمان گرفتار

  



ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان)ٹیکسلاکے نواحی علاقہ ڈھوک پٹھان میں ہونے والے اندھے قتل کامعمہ حل ہوگیا،خاتون سمیت دوملزمان گرفتار جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹیکسلاکے علاقہ ڈھوک پٹھان میں پچھلے ماہ کی 26 تاریخ کورات کے اندھیرے میں رفیق نامی شخص کوگھرمیں گھس کرنامعمول نقاب پوش افرادنے فائرمارکرموت کے گھاٹ اتاردیا تھا ۔ جس کے بعدمقتول کے بھائی گل زیب نے پولیس کوایف آئی آردرج کرادی جس پرپولیس نے مقتول کے موبائل ڈیٹاسے اظہرنامی شخص کو گرفتار کرلیاجس کی نشاندھی پرریحانہ عرف کرن نامی خاتون کوبھی گرفتارکرلیاگیاجس نے انکشاف کردیاکہ وہ ڈکیتی کی نیت سے مقتول رفیق کے گھرداخل ہوئے تھے اورمذاحمت پرریحانہ نے رفیق کوفائرمارکرموت کی نیندسلادیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے موبائل سیٹ ،60ہزارروپے اورآلہ قتل پسٹل برآمدکرلیاہے جبکہ تیسراملزم شہزادتاحال مفرورہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...