چارسدہ ،جمشید کے قتل کیخلاف اے این پی آج مظاہرہ کرے گی
چارسدہ (بیور و رپورٹ) ناظم جمشید لالا کے قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی چارسدہ آج احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کا ہنگامی اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت ضلعی جنرل محمد احمد خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ روز سوات کے ناظم جمشید لالاکے قتل کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جمشید لالا کے قتل کے خلاف آج فاروق اعظم چوک چارسدہ میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ مظاہرے میں اے این پی کے تمام کارکنان سے شرکت کی اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد احمد خان نے کہاکہ صوبے میں ایک بار پھر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو نشانہ بنا کر قتل کئے جا رہے ہیں جس سے حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔