چارسدہ ،ٹریفک کیخلاف ورزی پر 22 لاکھ قومی خزانے میں جمع

چارسدہ ،ٹریفک کیخلاف ورزی پر 22 لاکھ قومی خزانے میں جمع

  



چارسدہ (بیور و رپورٹ )قانون کی خلاف ورزی اور غلط ڈرائیونگ پر چارسدہ ٹریفک پولیس نے کاروائیوں کے دوران 22لاکھ 38ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کئے ۔ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے اور ڈرائیوز کو قانون کے پابند بنانے کے لئے اقداما ت جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں ضلعی پولیس ہیڈ کوآرٹر سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزمحمد اسحاق خان کی زیرِ نگرانی میں ماہ رواں دوران ضلع بھر میں وی وی ایس سسٹم سے 40650گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور 11گاڑی مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئیں جبکہ دفعہ III 156کے تحت نا قابل استعمال 43 عدد گاڑیوں کے خلاف انکوائری شرو ع کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح ضلع بھر میں آئی وی ایس سسٹم کے ذریعے 16794شناختی کارڈز چیک کیے گئے جن میں 4 افراد کے خلاف جعلی شناختی کارڈز رکھنے پر مقدمات درج کئے گئے ۔ ضلعی پولیس آفیسر سہیل خالد خان نے چارسدہ نے ٹریفک نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ چارسدہ ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں والے 435 گاڑیوں ، 604 کم عمر ڈرائیوروں ، 375اور لوڈ گاڑیوں ،703 اورسپیڈ گاڑیوں اور اس کے علاوہ بغیر لائسنس کے 522گاڑ یوں کے خلاف کاروائی کرکے جرمانے کے مد میں 22لاکھ 38ہزار6سو روپے قومی خزانہ میں جمع کئے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر