حکمران طبقہ پانامہ لیکس سکینڈل کے دفاع میں مصروف ہے ،نصیب چند

حکمران طبقہ پانامہ لیکس سکینڈل کے دفاع میں مصروف ہے ،نصیب چند

  



ہنگو(بیورورپورٹ)عوام کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے ملک کے حکمران طبقہ پانا لیکس سکینڈل کی دفاع میں مصروف ہے۔ پاناما انکشافات کے شفاف تحقیقات کے لئے موجودہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنا کر فرانزک ماہرین کو شامل کیا جائے۔خیبر پختونخواہ میں بارشوں اور سیلابوں سے سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی لیکن صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں میں کوئی انقلابی اقدامات نہیں کر رہی۔پیپلزپارٹی کے لیڈروں نے قوم کی خاطر شہادتیں قبول کی لیکن عوام کے حقوق پرسودا بازی نہیں کی۔ہماری پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی لیکن اس کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ اقلیتی برادری کے صوبائی صدر پیر نصیب چند نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے چیئر مین شہید ذوالفقار علی بھٹونے جب روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا اور ملک کے غریب طبقے کے لئے جدوجہد شروع کی تو ان کی حکومت پرشب خون مارا گیا اور اسے پھانسی دیکر شہید کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جوچاروں صوبوں کی زنجیر ہے ۔پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے دور اقتدار میں صوبوں کو ان کے حقوق دئیے گئے اور عوامی مفاد کے لئے انقلابی پروگرام شروع کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین صوبے کے عوام بلخصوص اقلیتی برادری کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور اقلیتی برادری کے تمام مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...