لبرل پاکستان کی سوچ رکھنے والے احمق ہیں ،پروفیسر ابراہیم

لبرل پاکستان کی سوچ رکھنے والے احمق ہیں ،پروفیسر ابراہیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیدو (نمائندہ پاکستان)لبرل پاکستان کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں ۔پاکستا ن اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا اور اس کا قیام اسی سے وابستہ رہ سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی رہنماء اور سابق سینیٹر پر و فیسر ابراہیم خان نے نظا م پور کے علاقے قمر میلہ میں معراج الدین خان کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کا پا کستان کئی مسائل کا شکار ہے ۔اسکی بنیادی وجہ یہاں شریعت کے عملی نفاز کا نہ ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ملک کرپشن کی وجہ سے آج دنیا کا مقروض ترین ملک بنا ہوا ہے ۔یہاں کا ہر بچہ لاکھوں کا قرض دار ہے اس کے با وجود مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی ۔حکمران خو دپاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں اور دوسرے لوگوں سے یہاں سرمایہ کاری کرانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اخلاقیات یہ ہیں کہ پانامہ لیکس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف خود استعفیٰ دے دیتے لیکن وہ ایسا کرنے کو تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسے حکمرانوں کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گیاور لوگوں کو ایک عظیم الشان اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہونا ہو گا اور آنے والے انتخابات میں ووٹ کے زریعے اس ملک کی تقدیر بدلنا ہو گی ۔انہوں کہا کہ ان تما مسائل کا حل اسلامی انقلاب میں ہے ۔تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ء عبد اللہ ، سلمان فاروق، مقامی کونسلر اورنگ شاہ اور پیر زمان خٹک نے بھی خطاب کیا ۔