منتخب بلدیاتی نمائندوں کیلئے ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے ،شہاب حامد
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر شہاب خامد نے کہاہے کہ ڈی ٹی سی ای ارگنائیزیشن محکموں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ منتحب بلدیاتی نمائندوں کے لئے بھی ٹریننگ منعقد کرے ،تاکہ وہ بھی موجودہ بلدیاتی نظام کے اصولوں سے واقف ہوسکے اور ائین میں دئے گئے اپنے اختیارات سے بھی باخبر ہوسکے ۔وہ ایس این جی کے تعاون سے ڈی ٹی سی ای کے زیر اہتمام ٹریننگ آف ڈسٹرکٹ افیشل کے دو روزہ ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر اے سی ڈگر اسد سرور بھی مو جود تھے ۔اس موقع پر ڈی ٹی سی ای کے صوبائی کو آر ڈینیٹر روح اللہ نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو روزہ ٹریننگ کا مقصد محکموں کے ضلعی افسران کو پلاننگ اور بجٹ کے خوالہ سے بریفنگ دینا تھی ،انہوں نے کہا کہ ٹریننگ میں سی اینڈ ڈبلیو ،زراعت ،فشریز ،لوکل گورنمنٹ ،سمیت 30 محکموں کے افسران اور سپورٹنگ سٹاف نے شرکت کی ۔ٹریننگ میں پی سی ون سے پی سی 5 تک تیاریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھی ۔شرکاء کو ائی ایم سائنسز کے ڈائیریکٹر پلاننگ وقار احمد اور ڈاکٹر فضل معبود نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بارے میں تفصیلات سے اگاہ کیا ۔ٹریننگ کے اختتام پر اے ڈی سی شہاب خامد نے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے اور کہا کہ ڈی ٹی سی ای کو اسطرح کے مزید ٹریننگ منعقد کرنے چاہئے ۔