تبدیلی اور ترقی کے نام پر عوام کو گمراہ کیاجارہاہے ،ڈاکٹر عبید اللہ

تبدیلی اور ترقی کے نام پر عوام کو گمراہ کیاجارہاہے ،ڈاکٹر عبید اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع ناظم بونیر ڈاکٹر عبیدواللہ نے کہاہے کہ تبدیلی اور ترقی کے نام پر عوام کو گمراہ کیاجارہاہے ۔صوبائی حکومت محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں اصلاحات کرنے میں ناکام ہوچکاہے ۔سرکاری تعلیمی اداروں کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار ہماری حکومت کی ہے ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چند ہزار روپے تنحواہ لینے والے اساتذہ جب محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوجاتا ہے تو بڑی تنحواہ لینے کے باوجود انکی کار کردگی صفر ہوتاہے ،اسکی وجہ یہ ہے کہ سرکاری اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کا کو ئی نظام نہیں ہے ۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے معیاری تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ،اگر صوبائی حکومت محکمہ تعلیم اور صحت کی پوری اختیار ضلعی حکومت کے خوالہ کرے تو ایک سال کے دوران بونیر میں تقریبا 800 سکولوں کو اعلی معیار کے پرائیویٹ سکولوں کے برابر لاؤں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈر شپ سکول سلطان وس میں یو م والدین کی تقریب سے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے پر ائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر محمد حلیم باچا ،لیڈر شپ سکول کے صوبائی ڈائریکٹر عبدالغفار ،سکول کے پرنسپل پیر محمد خان ،تحصیل کونسل کے ممبر شیرین خان ،نائب ناظم سلطان وس نعیم خٹک اور دیگر مقر رین نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت پرائمری لیول پر ایک طالب علم کے سر پر 4500 روپے فیس ادا کررہی ہیں ،جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں تقریبا 1200 روپے فی طالب علم خرچہ اتاہے ۔گزشتہ سال میٹرک کے امتحان میں سرکاری سکولوں کے 4432 طلباء جبکہ پرائیویٹ سکولوں کے 1743 طلباء نے امتحان دیا ،جن میں 538 طلباء نے اے ون گریڈ میں کامیابی حاصل کی ،جن میں 20 طلباء سرکاری اداروں کے جبکہ 518 طلباء پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے تھے ۔بونیر میں 170 پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم فراہم کرنے میں مصروف ہیں ،ان اداروں میں 70 ہزار طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ان اداروں میں 7500 اافراد اساتذہ اور سٹاف کی شکل میں روز گار پر ہیں ۔مقررین نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ،اگر ہم نے بچوں کو بہتر تعلیم مہیا نہیں کی تو یہ بچے بڑے ہوکر بے راہ روی کے شکار ہوجاتے ہیں ۔ضلع ناظم بونیر نے لیڈر شپ سکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی ادارے نے ایک سال کے دوران جو کامیابی حاصل کی وہ بہت کم اداروں کو نصیب ہوتاہے ،سکول کے بچوں کے خاکے ،قو می ترانے ،مذاخیہ پروگرامات پیش کئے۔مہمان خصو صی ڈاکٹر عبیدواللہ نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔