چیئرمین امریکی ایگزم بینک کا پاکستان میں طویل مدتی فنانسنگ کے مواقع کا اعلان

چیئرمین امریکی ایگزم بینک کا پاکستان میں طویل مدتی فنانسنگ کے مواقع کا اعلان

  



  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)امریکی ایکسپورٹ، امپورٹ بینک (ایگزم)کے چیئرمین فریڈ پی ہاک برگ نے اعلان کیا ہے کہ ایگزم بینک سرکاری شعبے کے منصوبوں کے لئے اب پاکستان میں طویل مدتی فنانسنگ کی پیشکش کرے گا۔ ایگزم کے چیئرمین ہاک برگ اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کی اور پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی۔ ایگزم کے چیئرمین ہاک برگ نے کہا کہ امریکہ کا ایکسپورٹ۔امپورٹ بینک یہاں پاکستانی کاروبار اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے سلسلہ میں اس کے ساتھ شراکت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پھلتی پھولتی معیشت، بڑھتا ہوا متوسط طبقہ، جنوبی اور وسط ایشیائی خطے تک رسائی سے سرمایہ کاری کے زبردست مواقع فراہم ہوئے ہیں اور ہم اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ ایگزم کے چیئرمین ہاک برگ نے پاکستان میں ایگزم کی ٹھوس تاریخ بالخصوص توانائی، ریلوے اور ہوا بازی کے شعبوں میں ایگزم کی شراکت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مضبوط معاشی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جو پاکستان اور امریکہ کے درمیان قائم ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایگزم بینک کی جانب سے فنانسنگ کے نئے مواقع سے اس تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں اور سب سے بڑے سرمایہ کاری کے ذرائع میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مضبوط اور مفید تعلق کو مزید آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ اپنے تین روزہ دورہ پاکستان کے دوران میں ایگزم بینک کے چیئرمین ہاک برگ نے متعدد حکومتی رہنماں سے ملاقاتیں کیں اور نجی شعبے کے اعلی منتظمین سے بھی بات چیت کی۔ امریکہ کا ایکسپورٹ۔امپورٹ بینک امریکہ کی سرکاری ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی ہے۔ یہ عالمی مارکیٹوں میں سال سے زائد تجربے کے ساتھ ایک خود مختار اور خود کفیل ادارہ ہے ۔ ایگزم بینک غیر ملکی سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کو امریکی اشیا و خدمات کی خریداری میں مدد کے لئے قرض فراہم کرتا ہے۔ سن۲۰۱۵ میں ایگزم بینک نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر۱۲ ارب کروڑ ڈالر کی منظوری دی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر