مولابخش چانڈیو کا آغا سلیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

مولابخش چانڈیو کا آغا سلیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے ا طلاعات مولابخش چانڈیو نے سندھی زبان اور ادب کی قدآور شخصیت آغا سلیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔صوبائی مشیراطلاعات سندھ نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آغا سلیم نے سندھی ادب اور سندھی زبان کیلئے جو خدمات انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ان کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔آغا سلیم کی تصانیف اور تحریریں علم و ادب کا شاہکار ہیں۔آغا سلیم جیسے محقق اور ادیب تاریخ میں کم پیدا ہوتے ہیں، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں تک نہیں بھرا جا سکے گا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...