الشفا آئی ٹرسٹ کے تحت تلہ گنگ میں فری آئی کیمپ کاانعقاد

الشفا آئی ٹرسٹ کے تحت تلہ گنگ میں فری آئی کیمپ کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) الشفا آئی ٹرسٹ کے تحت تلہ گنگ میں فری آئی کیمپ لگایا گیاجس میں تین سو مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور جن مریضوں کو آپریشن کی ضرورت تھی ان کو اسلام آباد لیجا کرمفت آپریشن کی سہولت بھی دی گئی۔ تلہ گنگ میں اس کیمپ کا انعقاد محمدیہ گارڈنز نز لاری اڈا کے قریب کیا گیا۔ فری کیمپ کے منتظمین میں سلطان رضا جامی ، امجد رضا بھٹی، ملک نثار بھرپور،ملک زبیر ونہار، ملک ملازم مندیال، امداد تھوہا محرم خان، عمران شاہ اور عثمان گوندل شامل تھے۔ منتظمین نے صحافیو ں سے بات چیت کے دوران بتا یا کہ یہ فری کیمپ علاقے کے غریب مریضوں کی امداد کی ایک کڑی ہے اور انشااﷲمزید فری کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے منتظمین اور شفا آئی ٹرسٹ کی اس کاوش کو سراہا ہے۔