موضع ملکوال کے نالے اور نا لیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

موضع ملکوال کے نالے اور نا لیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تلہ  گنگ (تحصیل رپورٹر)ٹی ایم اے کی غفلت اور سست روی کی وجہ سے ملکوال کی گلیاں اور نالے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ٹی ایم اے کی طرف سے صفائی کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے ملکوال شہر کے نالے بند ہو چکے ہیں ۔جس کی وجہ سے نالوں سے گنداپانی باہر نکل کر تالاب کی صورت میں گلیوں اکٹھا ہو گیا ہے ۔جس کی وجہ سیمچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ایک طرف حکومت پنجاب ڈینگی مکاؤکا نعرہ لگا رہی ہے لیکن موضع ملکوال ان بیماریوں کا گڑھ بن چکا ہے ۔لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کے افسران کو بار با ر باور کرانے کے باوجود کسی نے اس طرف توجہ نہ دی۔ہماری وزیراعلی سے اپیل ہے کہ ہمارے مسئلہ کا فوری نوٹس لیں اور اس کو تر جیحی بنیاد پہ حل کر وائیں۔