چکوال،فراڈ سے گاڑی ہتھیانے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دھوکہ دہی جعلسازی اور فراڈ سے گاڑی ہتھیانے والے جعلساز کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ عتیق احمد ولد سجاد علی ساکن محلہ عمر آباد نے پولیس کو بتایا کہ قریبی تعلقات کی بنا پر اس نے شاہد علی کو اپنی گاڑی پانچ لاکھ بیس ہزار روپے میں فروخت کی جس کا شاہد علی نے 70ہزار موقع پر ادا کیا اور باقی رقم ساڑھے چار لاکھ روپے کا تحریری معاہدہ کیا ، اب نہ اس نے رقم دی اور نہ گاڑی واپس کی، سب انسپکٹر علی اکبر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔