ہنگو ٹریفک پولیس کی کارروائی ،ہزاروں گاڑیوں کا چالان

ہنگو ٹریفک پولیس کی کارروائی ،ہزاروں گاڑیوں کا چالان

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو ٹریفک پولیس کی کاروائیاں۔خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں گاڑیوں کو چلان ۔بھاری جرمانے وصول۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر شاہ زیب خان نے مہانہ ریکوری کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو شاہ نظر کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرکے اورلوڈنگ،غلط پارکنگ،بغیر لائسنس ،بغیر پرمٹ ، غیر رجسٹریشن اور کالے شیشے رکھنے پر تین ہزارگاڑیوں کو چلان کر کے دس لاکھ روپے کے بھاری جرمانے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنگومیں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔کمسن ڈرائیور،غلط پارکنگ ،اور لوڈنگ اور دیگر قسم کے خلاف ورزیوں سے اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں جس کے خلاف ہم جو مہم شروع کی ہے جس سے علاقے میں کافی حد تک ٹریفک کنٹرول ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگو کے عوام ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...