ڈیرہ ،روٹھی بیوی کو بھرے بازا ر میں قتل کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)یارک میں ایک شخص نے اپنی والدہ کے جنازے کے بعدجنازے میں شرکت کرکے اپنے والدین کیساتھ واپس جانے والی روٹھی بیوی کوفائرنگ کرکے مین یارک بازارمیں قتل کردیا۔لونی کے علاقہ سے آتشیں اسلحہ سے قتل شدہ روزہ دین نامی نوجوان کی نعش برآمد۔تفصیلات کے مطابق یارک کے علاقہ میں عبدالمنان عرف مناولدشاہجہان اپنی والدہ کے جنازے کے بعداعجازولدغلام عباس کے ہمراہ مین بازارپہنچ گیاجہاں اس نے اپنی روٹھی بیوی ہاجرہ بی بی‘اپنے سسرشاہجہان‘ساس زرینہ بی بی اورعبدالرشیدپرفائرنگ کردی۔فائرنگ سے عبدالمنان عرف مناکی بیوی حاجرہ بی بی موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ دیگرمحفوظ رہے۔تھانہ یارک میں شاہجہان نے اس واقعہ کی دعویداری اپنے دامادعبدالمنان عرف منااوراسکے ساتھی اعجازکیخلاف قتل واقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرادی ہے۔جس میں انہوں نے کہاہے کہ میری بیٹی حاجرہ بی بی جواپنے خاوندسے روٹھی ہوئی تھی لیکن گزشتہ روزاپنی ساس کی وفات کے بعدجنازے میں شرکت کیلئے ہمارے ساتھ اپنے سسرال گئی تھی لیکن میرے دامادنے اس بات پرطیش میںآکریہ اقدام اٹھایا۔دوسرے واقعہ میں تھانہ کلاچی کے گاؤں لونی کے محلہ ضحاگ زئی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے روزہ دین ولدنعیم سکنہ لونی کوقتل کردیا۔تھانہ کلاچی میں مقتول کے بھائی روزی خان نے اس واقعہ کی دعویداری نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرائی ہے اورکہاہے کہ ان کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔