ڈیرہ ،موٹر سائیکل سوار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ڈیرہ ،موٹر سائیکل سوار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایف آردرازندہ میں ٹریفک حادثات اورمکان کی چھت گرنے سے دوبچوں سمیت بارہ افرادشدیدزخمی ہوگئے‘دل کادورہ پڑنے کے بعدموٹرسائیکل سے گرکرایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آردرازندہ میں درازندہ ژوب روڈپرٹریفک حادثے میںآٹھ افرادشدیدزخمی ہوگئے جن کومقامی ہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔اسی طرح ژوب کے علاقہ محلہ غریب آبادمیں ایک مکان کی چھت گرنے سے چارافرادشدیدزخمی ہوگئے۔جبکہ شیخ میلہ سے درازندہ موٹر سائکل پر آنے والے دوسواروں میں سے ایک کودل کادورہ پڑاجس سے وہ موٹرسائیکل سے گرکرجاں بحق ہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...