الپوری ،فائرنگ سے جاں بحق لیگل انسپکٹر شانگلہ میں سپرد خاک

الپوری ،فائرنگ سے جاں بحق لیگل انسپکٹر شانگلہ میں سپرد خاک

  



الپوری (بیورو رپورٹ)سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے لیگل انسپکٹر محمد الیاس کو آبا ئی گاؤں لیلونئی شانگلہ میں سپرد خا ک کر دیا گیا،جبکہ ڈرائیور محمد یوسف کو شدید زخمی حالت میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمی کی حالت انتہا ئی تشویش ناک ہے،مرحوم محمد الیاس کی نماز جنازہ لیلو نئی الپوری میں ادا کر دی گئی نما زجنازہ میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شانگلہ راحت اللہ سمیت ڈی ایس پیز اور پو لیس کے دیگر افسران نے شر کت کی بعدازاں ان کی لاش کو سلا می دی گئی اور انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ آبا ئی گاؤں لیلو نئی شانگلہ میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...