چھوٹا لاہور ،بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

چھوٹا لاہور ،بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چھوٹا لاہور(تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ یارحسین نے بدنام زمانہ ملزم اشتہاری اسرار شاہ کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بمعہ درجنوں کارتوس اور چھ ہزار گرام چرس برآمد،ملزم گزشتہ بارہ سال سے مختلف سنگین نوعیت کے27 مقدمات میں قانون کومطلوب تھا ۔ ڈی پی او صوابی جاویداقبال خان نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے ایس ایچ او یارحسین عجب درانی کو خصوصی ٹاسک دیا تھا گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل لاہور پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ یارحسین نے دیگر نفری کے ہمراہ بتلائے گئے مقام پرناکہ بندی کرلی اس دوران ملزم اسرار شاہ ولد اجمیر شاہ ساکن دوبیان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی بہ ارا دہ قتل پولیس پراندھا دندھ فائرنگ شروع کی فائرنگ کے تبادلہ کے دوران پولیس نے ڈرامائی انداز میں ملزم کی موٹر کار کا محاصرہ کرکے گاڑی سمیت ملزم اسرار شاہ کو گرفتار کرلیاتلاشی لینے پر گاڑی کے اندر سے ایک عدد کلاشنکوف بمع 2میگزین و درجنوں کارتوس قبضہ پولیس کیے گئے مزید تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے 6000گرام چرس برآمد کرلی گئی ملزم علاقہ میں کئی سالوں سے منشیات فروشی کا دھندہ چلاتاعلاقہ میں خوف و ہراس پھیلانا،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنا،بھتہ مانگنا،لوگوں سے زبردستی سے زمینیں چھیننا ، مختلف قسم کے ڈرگ سمگل کرنا لینڈ مافیاوغیرہ ملزم کا پیشہ تھا جس پر 27مقدمات درج ہیں جن میں سے کچھ کی تفصیل یوں ہیں کہ 2006میں آیاز نامی شخص رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اسرار شاہ نے بھتہ کی ڈیمانڈ میں محمد فیاض کے ساتھ الجھ پڑا اوراندھا دندھ فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ میں معجزانہ طور پر بچ گیا کئی دفعہ اس نے اقدام قتل کرکے لوگوں کے دل میں خوف وہراس پیدا کر دئیے 1قتل،3بار اقدام قتل ،2بار 506 ، اور 6 بار اس پر منشیات فروشی کے مقدمات درج ہوئے دوران انٹاروگیشن انہوں نے انکشاف کیا کہ 18افراد کے ذریعے منشیات سپلائی کر رہا تھا جس کی وجہ سے پورا علاقہ منشیات فروشی میں لپیٹ میں تھا جس کی گرفتاری کرکے ایس ایچ او عجب دورانی نے بہادری کا مظاہرہ کیا ڈی آئی جی مردان ریجن محمد طاہر خان نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او عجب درانی کو توصیفی سرٹیفیکٹ اور 10ہزار روپے نقد انعام بھیجوادیا دریں اثناتھانہ اُتلہ کے ایس ایچ او بخت افضل خان نے کئی دن پہلے اتلہ گاوءں ساندوہ گابگنی میں سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور رقم چھیننے والے نامعلوم ملزم کوٹریس کرکے مردان سے گرفتار کر لیا جس کی کارکردگی پر علاقہ میں امن امان برقرار ہونے پر علاقہ اتلہ کے معززین نے ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کو حراج تحسین پیش کرکیاانہیں اورSHO بخت افضل کو بھی شیلڈ سے نوازاکیا گیا ۔