بونیر میں غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی لگائی جائے ،انور شیر

بونیر میں غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی لگائی جائے ،انور شیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء اور ماڈل فارم سروسز سنٹر کے جنرل سیکرٹری انور شیر خان نے کہا ہے کہ بونیر میں ایس پی او،آواز فورم نامی این جی او کو فوری طور پر کام بند کی جائے ۔این جی او نے پورے بونیر خصو صا یو نین کونسل نورئیزی میں سرکاری ملازمین کو کمیٹیوں کے صدر اور جنرل سیکرٹری بناکر جنہوں نے فنڈز میں کرپشن کی ریکارڈ قائم کی ،اواز فورم نے ضلع کے اہم مسائل پر آوزا اٹھانے کی بجائے خوشی اور غمی میں عوام کی تصاویر نکال کر اس پر رقم بٹور رہی ہیں ۔این جی او کاکام بڑے بڑے گیسٹ ہاوسز میں میٹنگ اور ورکشاپ کے علاوہ کو ئی کام نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سواڑی میں مقامی صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا ۔انور شیر خان نے کہا کہ کسی بھی ارگنائیزیشن کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوتا ہے ،مگر بونیر میں ایس پی اوآواز فورم نے عوام کی فلاح وہ بہبود کی بجائے فنڈز کو مختلف طریقوں سے ہڑپ کرنا ہیں ،عوام اگاہی مہم کی بجائے یہاں کے مہنگے ترین گیسٹ ہاوسز میں اپنے منظور نظر افرادکو بلاکر فو ٹو سیشن کراکر فنڈز کو ضائع کیا جارہاہے ،انہوں نے کہا کہ یو نین کونسل نور ئیزی میں سرکاری محکوں کے اہلکاروں کو کمیٹوں کے صدر اور جنرل سیکرٹری بنادئے گئے ہیں ،جو علاقہ میں ہونے والی غمی اور خوشی کی تصاویر نکال کر اپنے کھاتہ میں ڈالتے ہیں ،اور ان تصاویر پر این جی او سے فنڈز نکالا جاتاہے ۔انہوں نے ارگنائیزیشن کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بونیر میں ایس پی او کو کام کرنے سے روکاجائے ۔