17 اپریل کا جلسہ بونیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام ہوگا، انجینئر ناصرعلی

17 اپریل کا جلسہ بونیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام ہوگا، انجینئر ناصرعلی

  



بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی پی کے 78 کے امیر انجیئر ناصر علی نے کہا ہے کہ 17 اپریل کو ھزاروں لوگ ڈگر کالج گراؤنڈ سواڑی میں اپنے قائد سراج الحق کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بونیر کے ہر گاؤں اور ہر کونے سے نوجوان ، طلبہ، مزدور، کسان، عمائدین اور عوام جماعت اسلامی کے جلسۂ عام میں شریک ہونگے۔تحصیل چغرزی کے یونین کونسل سورے میں ایک بڑے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہو�ؤ انجنئر ناصرعلی نے کہا کہ ملک میں کرپشن فری پاکستان کا نعرہ وقت کی آواز اور لوگوں کے جذبات کی عکاس ہے۔ اورامیر جماعت اسلامی پاکستان جناب سراج الحق صاحب اس وقت امید کی واحد کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پوری قوم کرپشن کے بادشاہوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہو ۔ اجتماع عام میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگ شریک ہو�ؤ اور درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...