صنعتی انقلاب کیلئے جدید خطوط پر کوششیں کرنا ہونگی ،ریاض خٹک

صنعتی انقلاب کیلئے جدید خطوط پر کوششیں کرنا ہونگی ،ریاض خٹک

  



پشاور( پاکستان نیوز)محمد ریاض خٹک ، نائب صدر، فیڈریشن آف پاکستان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے زیرِ صدارت جناب سید محمد محسن ، سی ای او، خیبر پختونخواہ اکنامک زون ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر جناب عدنان جلیل اور واجد علی آفریدی بھی موجود تھے۔ جناب محمد ریاض خٹک نے صوبہ پختونخواہ اور خاص کر حطار انڈسڑئل اسٹیٹ میں صنعت و تجارت کے حوالے سے مشکلات اور حائل روکاوٹوں کو ختم کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور حکومت سے استدعا کی کہ وہ صوبہ بھر میں صنعتی انقلاب کیلئے جدید خطوط پر کوشش شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک ضلع کے چمبر کو نمائندگی دینے کی بجائے پورے صوبے کے چمبروں اور تاجروں کی نمائندگی کرنے والے ادارے ایف پی سی سی آئی کو نمائندگی دے اور آن بورڈ لیا جائے۔جناب سید محمد محسن نے صوبے کی انڈسڑیل پالیسی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ملک میں صنعتی جال بچھانا چاہتی ہے جسکے لئے حکومت کئی مراعات کا اعلان کر چکی ہے۔ جس سے نئے انڈسڑیلسٹوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...