مہمند ایجنسی میں سکول داخلہ مہم کیلئے واک
مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی کے ہر بچے کو تعلیم سے روشناس کرنا ہماری قومی زمہ داری ہیں۔سعید گل َ ۔سکول داخلہ مہم کا اغاز۔ مومند ایجنسی میں داخلہ مہم کے لئے تقریب اور واک۔ اے پی اے غلنئی حسیب الرحمان۔ اے ای او سعید گل ، سکول کے بچوں اور والدین کی شرکت۔مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئے میں تعلیمی سفر کو روادوا رکھنے کے لئے تقریب اور سکول کے بچوں ، اساتزہ اور والدین کا تعلیم کی حق می واک۔تقریب میں اے ای او مہمند ایجنسی سعیدگل، اے پی اے حسیب الرحمان ، گورنمنٹ ہائی سکول یوسف خیل کے ہیڈ ماسٹر عالم خان ، گورنمنٹ ہائی سکول یوسف خیل، مہمند پبلک سکول اینڈ کالج، ایجنسی کے پرائمری سکولز کے بچوں اور اساتزہ،صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔داخلہ مہم کو عام کرنے اور بچوں کو سکول میں داخلے کے لئے اگاہی واک گورنمنٹ ہائی سکول یوسف خیل سے شروع ہوئی اور گورنمنٹ پرائمری سکول یوسف خیل پر اختتام پزیر ہوئی۔اس کے بعد ایک پرُوقار تقریب منقعد ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول عالم خان نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے گورنر خیبر پختون خوا کی حصوصی ہدایات پر سکول داخلہ مہم کا آغاز کیا ہیں اور ہمیں اپنا مستقبل سنوارنے کے لئے اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنا ہے۔ایجنسی ایجوکیشن افیسر سعید گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ فاٹا کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہیں مگر اُن کو مواقع نہیں دیئے گئے جو ملک کی ترقی میں بروئے کار لاسکے ۔سکولوں میں بچوں کو داخل کرانا کوئی رسمی بات نہیں بلکہ ہمیں اس پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا، اسی کوشش کی پاداش میں ہم نے سکولوں کو ہر ماہ کی بنیاد پرٹارگٹ دیئے گئے ہیں کہ چار سال سے لیکر نو سال تک کے ہر بچے کو سکول میں داخلہ دلوا کر تعلیم کے زیور سے مستفید کرانا ہیں تاکہ سکولوں میں طلباء کی تعداد بہتر ہوسکے۔ اُنھوں نے اساتزہ پر زور دیا کہ کام چور اساتزہ کی وجہ سے مخکمہ تعلیم کی بدنامی اور بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہیں۔ کام چور اساتزہ جہاں پر بھی ہو اُن کے لئے ایک ٹھوس اور عملی پالیسی بن رہی ہے جس کے بعد کوئی اُستاد کام چوری نہیں کرے گا۔اے پی اے غلنئی حسیب الرحمان خلیل نے کہا تعلیم ہی آگے بڑھنے اور ترقی کا ضامن ہیں اور تعلیم ہی کی مرہون منت سے ہم انتہاپسندی کی عفریت کو شکست دے سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گورنر صاحب نے داخلہ مہم پر توجہ دینے کے لئے مخکمہ تعلیم سمیت انتظامیہ اور علاقائی مشران کو بھی اس مہم کا حصہ بنایا ہیں۔اُنھوں نے اساتزہ پر زور دیا کہ اساتزہ کو اپنی زمہ داری نبھانی ہوگی کیونکہ اس زمہ داری کو پورا کرنے کے لئے وہ بڑی بڑی تنخوا ہیں لے رہے ہیں ۔