ڈیرہ ،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،مقدمات درج

ڈیرہ ،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایس ڈی اوپیسکوکینٹ فیڈرحزب اللہ محسودکی قیادت میں پیسکوٹیم اورپولیس ٹیم نے فقیرآباد‘خیابان خیبر‘انڈس سوسائٹی‘ شورکوٹ‘بستی شیرپاؤاورعیدگاہ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں اوربقایاجات کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے بااثرافرادسمیت تیرہ افرادکیخلاف تھانہ کینٹ اورصدرمیں مقدمات درج کرادےئے۔تفصیلات کے مطابق ایکسین رورل نوراللہ خان کی ہدایت پر ایس ڈی اوپیسکوکینٹ حزب اللہ محسودکی قیادت میں پیسکوٹیم نے پولیس کے ہمراہ تھانہ کینٹ اورتھانہ صدرکی حدودمیں بجلی کے مجموعی طورپرسولہ لاکھ روپے کے بقایاجات کی وصولی اوربجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کیخلاف کارروائی کی۔پیسکوٹیم نے فقیرآبادمیں عبدالرشیدولداللہ وسایا‘ظفردرانی‘عیدگاہ میں لطیف جتوئی‘خیابان خیبرمیں دانش ولدملک اسلم‘تنویرولدحاجی محمدبخش‘عبدالرحمن ولدغلام صدیق‘انڈس سوسائٹی میں عزیزاللہ ولدرانجھو‘شورکوٹ میں وقاص‘سگو جنوبی بنوں روڈپررومان خان اورعتیق خان ‘بستی شیرپاؤمیں ارشدنوازاورمحلہ کڑی علیزئی میںیونس کیخلاف متعلقہ تھانوں میں462-Iکے تحت الگ الگ مقدمات درج کرادےئے اورجن مکانات پربجلی کے ڈائریکٹ کنڈے لگے تھے ان کنڈوں کوفوری طورپرہٹادیا۔ایس ڈی اوکینٹ حزب اللہ محسود نے میڈیاکوبتایاکہ پیسکوواپڈاکاآپریشن کنڈاجات اوربقایاجات کیخلاف ہے اوریہ بغیرکسی تفریق اوربغیرکسی پریشرکے جاری رہیگا۔