تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی جماعت ہے ،ملک ابرار

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی جماعت ہے ،ملک ابرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے صدارتی امیدوار ناظم بدرشی 3ملک ابرار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پورے ملک خصوصاً خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور پارٹی انتخابات میں کارکنوں کا جوش وخروش قابل دید تھی تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے فیصلے کے مطابق عارضی طورپر پارٹی انتخابات ملتوی کردئیے گئے ہیں جب بھی دوبارہ انتخابات کااعلان ہوگا ہم اس میں بھرپور حصہ لیں گے ضلع نوشہرہ کے مقامی تنظیموں اور کارکنوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور انتخابی مہم کے دوران میرے ساتھ بھرپو رتعاون کیا ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کی جو خدمت کی ہے اس کی بنیاد پر تحریک انصاف پر عوام کا اعتماد پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گیا ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات میں ضلع نوشہرہ کے ہزاروں کارکنوں نے تحریک انصاف کی ممبرشپ حاصل کرلی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پارٹی کارکنوں نے عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک پر بھرپوراعتماد کااظہارکردیا ہے اور پارٹی انتخابات میں کارکن ووٹ کا بھرپور استعمال کریں گے۔