صوابی ،یونائٹیڈ میونسپل کے انتخابات ،قاسم علی چیئرمین منتخب

صوابی ،یونائٹیڈ میونسپل کے انتخابات ،قاسم علی چیئرمین منتخب

  



صوابی ( بیورورپورٹ) یونائیٹڈمیونسپل ورکرز یونین (رجسٹرڈ)ایم سی صوابی کے انتخابات میں قاسم علی خان چیئرمین ،مومن خان نائب چیئرمین، حاجی نیاز علی خان صدر ، محمداشفاق سئنیرنائب صدر،ظاہر شاہ نائب صدر اول قیصر خان نائب صدر دوم ،زبیر خان جنرل سیکرٹری ،افسر علی جائنٹ سیکرٹری ،حاجی شیر فرزند پریس سیکرٹری ،حاجی دلہر زمان فنانس سیکرٹری ،شاہ جہان آرگنائزر سیکرٹری اور عاشق حسین آفس سیکرٹری سمیت تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کے دفتر میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں الیکشن کمیشن برائے انتخابات سال 2016-17نے شیڈول کا اعلان کیا۔ قاسم علی خان نے چیئرمین ،مومن خان نے نائب چیئرمین، حاجی نیاز علی خان نے صدارت ، محمداشفاق نے سئنیرنائب صدر،ظاہر شاہ نے نائب صدر اول قیصر خان نے نائب صدر دوم ،زبیر خان نے جنرل سیکرٹری ،افسر علی نے جائنٹ سیکرٹری ،حاجی شیر فرزند نے پریس سیکرٹری ،حاجی دلہر زمان نے فنانس سیکرٹری ،شاہ جہان نے آرگنائزر سیکرٹری اور عاشق حسین آفس سیکرٹری کیلئے کاغذات جمع کئے لیکن اس کے مقابلے میں یونین کے کسی اور اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے ۔ اور یوں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر صدرحاجی نیاز علی خان صاحب نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ۔الیکشن کمیشن برائے انتخابات نے تمام کابینہ کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...