منتخب نمائندے عوام کی بہتری کیلئے سوچیں ،امجد علی

منتخب نمائندے عوام کی بہتری کیلئے سوچیں ،امجد علی

  



چارسدہ (بیور و رپورٹ) عوامی نمائندے آپس میں مشت و گریباں ہونے کے بجائے عوامی خدمت کرکے اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے۔ وزیر اعلی پرو یز خٹک ،ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر اور وزیر بلدیات ایم سی فور کا مسئلہ فور ی طور پر حل کریں بصورت دیگر احتجاج کرینگے ۔ امجد علی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی ایم سی فور چارسدہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدرت صدر امجد علی منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی کے 17کے وائس چےئرمین امداد اللہ ،انور علی ،سینئر نائب صدر جاوید مجبور،ایم سی فور کے جنرل سیکرٹری محمد وکیل اور پارٹی کے دیگر ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر امجد علی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ ایم سی فور ویلج 11کے ناظم اور کونسلر پہلے فنڈز آنے پر آپس میں لڑ پڑے ہیں اور عوام کی خدمت کی بجائے اپنے مفادات پر ایک دوسرے کے دشمن بن گئے جس سے ایم سی فور کے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہیں اور عوام میں غم اور عصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ۔ انہوں نے منتخب کونسلروں پر زور دیا کہ آپس میں لرنے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں ۔ عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچنا چاہیے ۔ انہوں نے کاکہا کہ اگر ایم سی فور کے عوام کو اپنے حق سے محروم کر دیا گیا تو قومی وطن پارٹی عوام کے ساتھ مل کر ان کا حق دلائینگے ۔ انہوں نے وزیر اعلی پرو یز خٹک ،ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر اور بلدیاتی منسٹر سے مطالبہ کیا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر ایم سی فور کا مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر ہو احتجاج کا راستہ اپنائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...