بارش متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے ،ہلال احمر الپوری

بارش متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے ،ہلال احمر الپوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بارشوں سے ہونے والی تباہی کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، ہر متاثرہ شخص کو اِس کا حق اِسکی دہلیز پر ملے گا، کوہستان، شانگلہ ، بٹگرام اور ضلع مانسہرہ کے نواحی علاقے منور ویلی کے 208 متاثرہ خاندانوں میں نان فوڈ آئٹمزتقسیم کردیئے گئے، ہلالِ احمر کے پاس اشیائے خوردونوش کا وافر سٹاک موجود ہے، باغ اور نیلم میں لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ 70فیملیوں کیلئے امدادی سامان اے جے کے برانچ کے ذریعے روانہ کردیا گیا ہے، آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک ہلالِ احمر اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ اِن خیالات کا اظہار ہلالِ احمر پاکستان کے ڈائریکٹر آپریشنز غلام محمد اعوان نے میڈیا نمائندگان سے ریلیف آپریشن بارے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مواصلاتی رابطوں کے ختم ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں تیز رفتاری سے جاری نہ ہو سکیں، مگر ہلال احمر کی خیبرپختونخوا برانچ، گلگت بلتستان برانچ اور اے جے کے برانچ اور رضاکاروں نے انتہائی مستعدی کے ساتھ متاثرین کی دلجوئی کی ہے۔ نان فوڈ آئٹمز کا وافر سٹاک موجود ہے، ہلالِ احمر متاثرین سیلاب اور زلزلہ کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری رکھے گا۔غلام محمد اعوان نے کہا کہ چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں فوری ٹیمیں متحرک کی گئیں اور کوہستان جیسے دشوار گزار علاقوں میں جہاں ذرائع مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا، وہاں پر ہماری ٹیمیں پیدل چل کر متاثرین تک پہنچیں اور انہیں کھانے پینے اور طبّی امداد فراہم کی اور شدید زخمیوں کو کندھوں سے اُٹھا کر ہسپتالوں تک پہنچایا گیا اور اِس کے علاوہ ملبے تلے دبے کوہستان کے 23 افراد کی تلاش کیلئے رضاکاروں نے دِن رات کام کیا