محدود وسائل کے باوجود عوام کو سہولت فراہم کریبگے ، میجر جنرل آصف علی

محدود وسائل کے باوجود عوام کو سہولت فراہم کریبگے ، میجر جنرل آصف علی

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) گریژن کمانڈر نوشہرہ میجرجنرل آصف علی نے کہا ہے کہ نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ محدود وسائل کے باجود نوشہرہ کینٹ کے عوام کو سیروتفریح کی سہولیات فراہم کررہی ہے نوشہرہ کینٹ میں فلاور شو کے انعقاد سے پھولوں کی اہمیت اجاگر کرنے میں بڑی مدد مل رہی ہے جناح پارک سمیت نوشہرہ کینٹ کے شاہراہوں کو خوبصورت گرین بلٹ کے ذریعے خوبصورت بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں نوشہرہ کنٹونمنٹ انتظامیہ کی کوششوں سے جناح پارک میں ایک خوبصورت فلاور شوکاانعقاد کیاگیا جس میں آرمی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے سٹاف اور مالیوں اور عوام نے پھولوں کے خوبصورت سٹال لگاکر عوام کو ایک خوبصورت منظرنامہ پیش کردیا اور عوام کی دلچسپی نے ظاہرکردیا ہے کہ پھولوں کی نمائش اور نشونما کیلئے بھرپور کوشش ہونی چاہیے میری دلی خواہش ہے کہ نوشہرہ کینٹ سرسبزوشاداب رکھیں اور ہرموسم میں پھولوں کی نمائش ہونی چاہیے درخت اور پھول اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور اس کی حفاظت کرنی چاہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کینٹ کی طرف سے منعقدہ ایک خوبصورت فلاور شو کے موقع پر ایک بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض شمسہ حیدر نے خوبصورت انداز میں ادا کیا اس موقع پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمدوسیم انجم ، ایگزیکٹیو آفیسر محمد سلیم نے فلاور شو میں شرکت کرنے پر مہمان خصوصی میجرجنرل آصف علی اور دیگر فوجی افسران کنٹونمنٹ بورڈ سٹاف ،تاجروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ممبران کنٹونمنٹ بورڈ شاہدحسن ایڈوکیٹ، محمدفیاض خان، واجد قیوم، محمداسماعیل، اقلیتی ممبر سٹیفن غوری، سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ محمدامین، ٹیکس سپرنٹنڈنٹ اشفاق عالم، اکاؤنٹنٹ اختر حیات، لائق شاہ، تاج الملک خان، حاجی تسلیم خان، طارق خان، انجمن تاجران کے صدر خالدافریدی اور دیگر سٹاف بھی موجودتھے میجر جنرل آصف علی نے کہا کہ سٹیشن کمانڈر محمد وسیم انجم اور ایگزیکٹیو آفیسر محمد سلیم کی بھرپور کوششوں سے فلاور شو کا انعقاد کیاگیا اور عوام کو خوبصورت پھولوں کا سٹال مہیاکئے جس میں عوام خواتین اور بچوں نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی درخت اور پودے لگانے سے ماحولیاتی الودگی کے خاتمے میں مدد ملتی ہے اور پھولوں کی نمائش سے بھی عوام خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ عوام کو خوبصورت سیروتفریح اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے جس سے عوام کو تمام بنیادی سہولیات بھی میسر ہیں بعد میں پھولوں کی بہترین سٹال سجانے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے پہلا انعام اے ایس سی سنٹر، دوسرا انعام کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کینٹ، تیسرا انعام ارمر کور سنٹر نے حاصل کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...