تیز رفتارمسافر فلائنگ کوچ نے موٹر سائیکل سوار شخص کو کچل ڈالا

تیز رفتارمسافر فلائنگ کوچ نے موٹر سائیکل سوار شخص کو کچل ڈالا

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور موٹروے کے قریب تیز رفتارمسافر فلائنگ کوچ نے موٹر سائیکل سوار شخص کو کچل ڈالا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سید اصغر علیشاہ ولد سید صداقت علیشاہ سکنہ وڈپگہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اسکا والد سیدصداقت علیشاہ ولد سید سبز علیشاہ گزشتہ روز کسی کام کی غرض سے گھر سے نکل کر بازار جا رہا تھا کہ اس دوران موٹروے کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ نے ٹکر مار دی جسکے تیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

مزید : پشاورصفحہ آخر