موضع ٹھٹھہ قریشی، ہاکی سٹڈمیں شدید کٹاؤ، درجنوں مواضعات ڈوبنے کا خطرہ

موضع ٹھٹھہ قریشی، ہاکی سٹڈمیں شدید کٹاؤ، درجنوں مواضعات ڈوبنے کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سپیشل رپورٹر) محکمہ انہار مظفرگڑھ کے افسران کی ناقص حکمت عملی اور غلط سٹڈی سے وفاقی حکومت کے کروڑو ں روپے مالیت سے خان گڑھ کے موضع ٹھٹھہ قریشی میں تعمیر ہونے والہ ہاکی سٹڈ لو فلڈ میں شدید کٹاؤ شکار ہونا شروع ہوگیاہے بلکہ ہاکی سٹڈ کے قریب سپر بندنمبر 5اور 3 کے ساتھ دریا نے کٹاؤ کرنا شروع کردیا ہے جس خان گڑھ سمیت دیگردرجنوں واضعات زیر آب آنے کااندیشہ پید اہوگیاہے تین سال قبل محکمہ انہار مظفرگڑھ کے اس وقت کے ایکسین رانا افضل ایس ڈی او خان گڑھ سب ڈویژن میاں فاروق (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
نے موضع ٹھٹھہ قریشی کے لاکھوں ایکڑ آباد قدیمی آم کے باغات کو دریا کے کٹاؤ سے بچانے کے لئے وفاقی حکومت کی خصوصی فنڈز سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے سپر بند نمبر 5اور 3کے درمیان دریا کے اندر 360 فٹ لمبا ہاکی سٹڈ تعمیر کرنے کی سفارش کی جوکہ 2013میں مزکورہ فنڈز سے اپنے ایک خاص ٹھیکیدار محمد ایوب خان کوٹھیکہ دلوادیا گیا اس پر ٹھیکیدار نے پختہ مٹی کی بجائے ریت دریا سے اٹھا کرڈالی اور پتھر بھی مطلوبہ مقدار سے کم ڈالہ ابھی یہ ہاکی سٹڈ صرف 220فٹ بناتھا کہ ٹھیکیدار نے کام بندکردیا اور جبکہ ٹھیکے کی ساری رقم مزکورہ افسران کی مدد سے نکلوالی جس پر اہل علاقہ نے شور مچایا متعلقہ حکام کے نوٹس میں دیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس طرح اب فلڈ کاشدید خطرہ ہے پانی سپر بند نمبر 5 کے قریب پہنچ چکاہے گندم کی تیار فصل دریا بردہورہی ہے مگر ٹھیکیدار ادھوراکام چھوڑ کربھاگیا ہے مزکورہ افسران کمیشن لے کرتبادلے کرواکر چلے گئے ہیں جس پر زمیندار ساجد حسین ،ملک مختیار ،نزیر عباس نے گزشتہ سال سے انٹی کرپشن نیب اور وزیراعلی پنجاب اور سیکٹریری آبپاشی پنجاب کودرخواستیں دی ہیں ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب بچاکھچا ہاکی سٹڈ میں پانی کاکٹاؤ تیز ہونے سے دراڑپڑرہی ہیں اور سٹڈکا کٹاؤ ہونے سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سپر بند کو بھی خطرہ لاحق ہوگیاہے اس سلسلے میں ایس ای مظفرگڑھ میاں عابد سے پوچھا گیا توانہوں نے بتایاکہ مزکورہ ہاکی سٹڈ کو مکمل نہیں کیا گیا ٹھیکیدار کوبھی پوری ادائیگی نہیں کی گئی جتنا کام کیا گیاہے انتی ادائیگی کی گئی ہے یہ وفاتی حکومت کے فنڈز سے تعمیر کیا جارہا تھا اس کی تصدیق چیکنگ نسپاک نے کرنی ہے اس بند کامسلہ ایکسپر ٹ کمیٹی ہے جوکہ اس کو پاس نہیں کررہی ہے اس حوالے سے انہوں نے صوبائی سیکٹریری آبپاشی کوزبانی اور تحریری طورپر آگاہ کردیا ہے بلکہ ڈی سی او مظفرگڑھ نے بھی ایک مراسلہ سیکٹریری آبپاشی کوبھیجاہے کہ جلد ازجلد اس ہاکی سٹڈ کومکمل کروایا جائے انہوں بتاکہ امیدہے کہ آئندہ چند روز میں مزکورہ سٹڈ پر سول ورک شروع ہوجائے گا اور مکمل کرلیا جائے گا۔