کروڑوں لاگت سے تیار سیوریج منصوبہ کی ناکامی،شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن وہاڑی سے رپورٹ طلب

کروڑوں لاگت سے تیار سیوریج منصوبہ کی ناکامی،شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی( نامہ نگار)پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ٹی۔ ایم ۔اے بورے والہ کی لاپرواہی سے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
ہونے والہ سیوریج منصوبہ ناکام ہو گیا ۔بستی محمد پورہ میں تقریباً دس سال قبل گندے پانی کے نکاس کے لیے سیوریج سکیم تعمیر کی گئی لیکن اس کا کنٹرول محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ یا ٹی۔ ایم ۔اے نے لینے کی بجائے ایک نام نہاد یوزر کمیٹی کو دے دیا اور ایک مقامی شخص ڈسپوزل ٹیوب ویل کو چلانے لگا لیکن باقاعدگی سے ٹیوب ویل نہ چلنے اور سیوریج لائنوں کے غلط لیول کی وجہ سے پائپ لائنوں میں گار جمع ہونے سے سیوریج لائنیں بند ہو گئیں اور گندہ پانی گلیوں ،سڑکوں اور محلوں میں کھڑا ہونا شروع ہو گیا ۔مقامی شہری شفیق احمد نے معروف قانون دان ملک محمد اکبر ایڈوکیٹ کی وساطت سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی غفار جلیل کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے ۔عدالت نے ایس۔ ایچ ۔او ۔انٹی کرپشن وہاڑی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایکسین پبلک ہیلتھ وہاڑی شاہد بلال ،ایس۔ ڈی۔ او۔ عدنان ،سب انجیئنر محمد اکبر ،ٹی۔ ایم ۔او بورے والہ رانا نوید ،ایکسین عاشق علی ،سیکر ٹری بلدیہ بورے والہ نثار احمد ،سب انجیئنر محمد بشیر اور سینٹری انسپکٹر محمد افضل کو 19اپریل کو طلب کر لیا ہے ۔