ضلع ملتان کے ٹاؤنز کے اثاثہ جات میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل میں تقسیم کر دئیے گئے

ضلع ملتان کے ٹاؤنز کے اثاثہ جات میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل میں تقسیم ...

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ٹرانزیکشن کمیٹی نے ضلع ملتان کے ٹاؤنز کے اثاثہ جات میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل میں تقسیم کر دئیے ہیں ‘ بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کو 2ہزار 411(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) کرسیاں ‘ میزیں ‘ صوفوں سمیت دیگراشیاء دی گئی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل کو 1ہزار 517 کرسیاں دیگر اثاثہ جات دئیے گئے ہیں ۔ جنرل بس اسٹینڈ میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کیا جائیگا ۔ میونسپل کارپوریشن کو 1ہزار 65دکانیں دی گئی ہیں جبکہ 5 پٹرول پمپ بھی میونسپل کارپوریشن کو دئیے گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع کونسل کو 32 دکانیں الاٹ کی گئی ہیں ‘ جلالپور پیر والا لعل واں میں 31 کنال اراضی بھی ضلع کونسل کو دی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ٹرانزیکشن کمیٹی نے میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل میں اثاثہ جات کی تقسیم کر کے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...