کرپٹ وزیراعظم کے پاس گھرجانے کے سوا کوئی راستہ نہیں،ڈاکٹر طاہرالقادری

کرپٹ وزیراعظم کے پاس گھرجانے کے سوا کوئی راستہ نہیں،ڈاکٹر طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ کرپٹ وزیراعظم کے پاس گھر جانے کے سوا اب اور کوئی راستہ نہیں ہے۔وزیراعظم اب بھی سمجھتے ہیں کہ وہ لوٹ مار کی دولت کا کچھ حصہ خرچ کر کے پاک ہو جائینگے ۔موجودہ ڈاکو راج کی سب سے زیادہ قیمت جنوبی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
پنجاب کے عوام نے ادا کی۔ آرٹیکل 6 معاشی دہشتگرد حکمرانوں پر لاگو ہونا چاہیے۔وہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ دیگر رہنماؤں ڈاکٹر زبیر اور سردار شاکر مزاری سے ٹیلیفون پر بات چیت کررہے تھے۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں اور ظالم نظام سے نجات کی گھڑی آپہنچی۔پہلے بھی کہا تھا کہ دھرنے کے اثرات اور ثمرات ظاہر ہو کر رہیں گے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل حکمران اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے۔دھرنے کے دنوں میں 7 روز تک پارلیمنٹ میں ڈیرے جمانے والا وزیراعظم اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صفائی دینے کیوں نہیں آرہا؟اور وزیراعظم حکومت ’’نورتنوں ‘‘ کے حوالے کر کے کہاں غائب ہو گئے؟ انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ ،یوکرین اور کرغیزستان کے وزرائے اعظم نے انہی پانامہ لیکس کی دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد استعفے دئیے ۔پاکستان میں کرپٹ ٹولہ عوام کو گمراہ کرنے میں مسلسل مصروف ہے۔انہوں نے پانامہ لیکس کے حوالے سے اینکرز اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کے قومی کردار کو سراہا اور کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے اینکرز کرپشن کے خلاف جہاد کررہے ہیں اور ان کا یہ کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی شدید اضطراب اور غم و غصہ میں ہیں۔ وہ یہاں پر خون پسینہ ایک کر کے پیسہ کماتے اور وطن بھیجتے ہیں اور یہ پیسہ حکمران مختلف حیلوں، ہتھکنڈوں سے لوٹ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اگر کوئی کاروبار نہیں کرتا تو پھر لندن کے اربوں روپے کے محلات کیسے خریدے گئے؟ اورلاہور جاتی عمرہ کے 16سو ایکڑ محل کے اخراجات کیسے پورے ہورہے ہیں۔