قتل کیس میں سزا یافتہ ملزم کو آج سنٹرل جیل ملتان میں پھانسی دی جائیگی

قتل کیس میں سزا یافتہ ملزم کو آج سنٹرل جیل ملتان میں پھانسی دی جائیگی

  



ملتان(کرائم رپورٹر) سنٹرل جیل ملتان قتل کے مقدمہ میں سزا ئے موت پانے والے مجرم کو آج پھانسی دی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے مجرم انوار الحق کو آج صبح ساڑھے پانچ بجے سنٹرل جیل ملتان میں پھانسی دی جائے گی،مجرم نے میاں چنوں تھانہ چھپ کلاں(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

میں فائرنگ کر کے قریبی رشتہ دار کو قتل کیا تھا،جبکہ اس کی رحم کی بھی تمام اپیلیں مسترد کی جا چکی ہیں۔مجرم کی آخری ملاقات گزشتہ روز اس کے اہل خانہ سے کرادی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...